شہر لاہور میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جاری ایکٹیویٹیزمیں ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں پیش پیش ہیں۔ستھرا پنجاب لاہور کی ٹیمیں صاف ماحول کی فراہمی اور ڈی واٹرنگ سے قبل مختلف علاقوں کے سروے میں مصروف عمل ہیں جبکہ سی ای او بابر صاحب دین نے لاہور کے مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کر کے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سینڑل ماڈل سکول ، آؤٹ فال روڈ اور فرخ آباد فلڈ ریلیف کیمپس میں صفائی انتظامات کو چیک کیا۔موثر صفائی اقدامات کے تحت تمام ٹاؤن منیجرز کو فلڈ ریلیف کیمپس اور متاثرہ علاقوں میں بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ راوی اور واہگہ ٹاؤنز میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز اور مشینری فلڈ ریلیف کیمپس پر مامور ہیں. راوی ٹاؤن میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز اور مشینری گورنمنٹ ہائی سکول سینٹرل ماڈل ریٹیگن روڈ ، گورنمنٹ ہائی سکول نیاز بیگ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مراکہ میں صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔ گورنمنٹ بوائز سکول مانگا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چونگ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہدرہ لچھے والی سرکار فرخ آباد میں ویسٹ کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔ گورنمنٹ مڈل محمدیہ گاؤ شالہ شفیق آباد بند روڈ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکینڈری سکول پری محل شاہدرہ میں صفائی عملہ فرائض کی ادائیگی کے لیے موجود ہے۔ مزید برآں واہگہ ٹاؤن میں صفائی ورکرز اور مشینری فلڈ ریلیف کیمپس میں صفائی کے ساتھ متاثرین کی مدد میں مصروف عمل ہیں اورکرول ویلیج واہگہ ٹاؤن المدینہ سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس میں ورکرز صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام فلڈ ریلیف کیمپس میں صفائی عملہ تینوں شفٹوں میں متاثرین کوصفائی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بھی مصروف عمل ہیں۔






