میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی زیر صدارت بیوٹیفکیشن سیٹیز اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول نے بھی شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی، چیف آفیسر بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد، اور ایم او آئی محمد صائم بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈاکٹر رومان عاشر میاں، حاجی عظیم بٹ صدر پی پی 51، سٹی صدر ڈسکہ و چئیرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ محمد افضل منشاء، چوہدری نصراللہ چیمہ ایڈووکیٹ اور سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ ڈسکہ میاں ندیم مغل نے بھی شرکت کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن بیوٹیفکیشن سیٹیز کے تحت ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، شہر کی خوبصورتی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں
شہبازشریف پارک کی بیوٹیفکیشن پر غور کیا گیا۔سپورٹس کمپلیکس تا نیوکچہری خوبصورت ماڈل کی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا۔ڈسکہ لاڑی اڈا پر خوبصورت ماڈل کا گیٹ وے اور جدید ماڈل کی اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔ڈسکہ سبزی منڈی کو اپگریڈ کر کے ماڈرن و خوبصورت بنانے کا اصولی فیصلہ ہوا۔اجلاس میں ڈسکہ شہر میں ماڈل ریڑھی بازار قائم کیا جائے گا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن بیوٹیفکیشن سیٹیز پروگرام کے تحت ڈسکہ شہر کو بھی خوبصورت بنانا ہے۔لاہور میں نصب خوبصورت جدید ترین اسٹریٹ لائٹس کی طرز پر ڈسکہ شہر میں اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں۔





