محکمہ بلدیات پنجاب میں نئے بھرتی ہونے والے چیف افسران کی تربیت مکمل ہو گئی ہے۔پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسٰی میں افسران کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسٰی نجیب اسلم نے نئے بھرتی ہونے والے چیف افسران کو موثرمواصلاتی مہارت کے موضع پر لیکچر دیا ۔

تربیتی سیشن میں *Effective Communication Skills* کے حوالے سے نئے افسران کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔نجیب اسلم اس وقت پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ان کا شمار لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کے قابل ترین افسران میں ہوتا ہے۔





