کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی، انسداد سموگ اور سیلاب ریلیف سرگرمیاں جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ ڈویژنل اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذیعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور انسداد ڈینگی، سموگ اور سیلاب ریلیف صورتحال بارے بریفنگ دی۔ ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی مہم بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں پچھلے سال کی نسبت اس وقت مثبت ڈینگی کیسز کم ہے، ڈینگی لاروا سرویلنس کو تیز کردیا گیا ہے۔کمشنر لاہور مریم خان نے تمام اضلاع کے ڈی سی ز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژن میں جن جگہوں سے پانی اتر گیا ہے ان جگہوں کا سروے کروا کر ریلیف سرگرمیوں کو موثر کریں، انہوں نے کہا کہ واٹر بارن، سکن اور خارش بیماریوں سے تحفظ کیلئے مکمل میڈیکل کور کی متاثرہ علاقوں کو مسلسل فراہمی جاری رکھی جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ریلیف کیمپس میں صفائی، صاف پانی و دیگر ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ کو انسداد ڈینگی کیلئے پروٹوکول کے تحت کھڑے پانی میں محفوظ طریقے سے لاروا سائیڈل ادویات ڈالنے کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور نے کہا انسداد سموگ بارے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رکھیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں کی جائیں، لاہور سمیت پوری ڈویژن میں پائرولسز پلانٹس کو مسمار ہونا چاہئے۔اجلاس میں لاہور ڈویژن تمام ایڈیںشنل کمشنرز، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، سی ای او ہیلتھ لاہور نے شرکت کی جبکہ تمام ڈی سی ز نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ترتیب دیئے گئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کا جائزہ
4 دن ago
ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کاضلع بھر کےصنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
4 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*
4 دن ago
*صوبہ بلوچستان کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا لاہور کا دورہ۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اے سی ز کو خوش آمدید کہا*
5 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کا ڈویژنل دفتر کے موٹرسائکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ*
Related Articles
ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم،فری سیفٹی راڈز کی تقسیم جاری ہے،کمشنر لاہور مریم خان
1 ہفتہ ago
ضلع لاہور کی حدود میں محفوظ بسنت کے حوالے سے موٹرسائیکلز پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح
2 ہفتے ago




