پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 25 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 11ارب 69 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں سفاری زو کے ماسٹر پلان کے لیے 7 ارب روپے، راہوالی انٹرچینج گوجرانوالہ کی تعمیر کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے3 کروڑ روپے، موٹروے سے پنجاب کے جنوبی علاقوں لیہ اور بھکر تک ایکسپریس وے کی تعمیر کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے 4 کروڑ روپے ، جیلوں میں اصلاحی سہولیات کی فراہمی اور ریمپنگ پروگرام(RD)کے لیے ایک ارب 62 کروڑ روپے ، جیلوں میں اصلاحی سہولیات کی فراہمی اور ری ویمپنگ پروگرام (MRP ) کے لیے 2 ارب 40 کروڑ روپے ، والڑ سٹی میں بھاٹی گیٹ سے کتاری حاجی اللہ بخش میں اربن ری ہیبلیٹیشن اینڈ انفراسٹرکچر پروجیکٹ (پیکج ون) کے لیے64 کروڑ روپے کی منظوری شامل ہے ۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔
Read Next
2 دن ago
PDWP Approves Four Development Project Worth Over Rs. 56 billion
2 دن ago
پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 56ارب روپے کے فنڈز منظور،راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے 47 ارب کی منظوری
3 دن ago
Chairman P&D Board’s Meeting with World Bank Scoping Mission on the “Connected Punjab” Program
4 دن ago
Departmental Promotion Committee (DPC) Meeting at P&D Board
5 دن ago






