*24 گھنٹوں میں پانی کی نکاسی اور مستقبل میں پائیدار منصوبہ بندی کی سفارشات بارے رپورٹ پیش کرنے کی جائے، بلال یاسین*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نےگجرات میں ریکارڈ بارش اور برساتی پانی کی موجودگی پر ڈی جی واسا پنجاب کو اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور واسا نکاسی آب کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ، متصل اضلاع کی مشینری اور افسران کی خدمات سمیت تمام اقدامات یقینی بنائے جائیں، بلال یاسین نے 24 گھنٹوں میں پانی کی نکاسی اور مستقبل میں پائیدار منصوبہ بندی کی سفارشات بارے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ سال ہی پنجاب بھر کی نکاسی آب کے انتظامات کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں، تمام واسا ایجنسیاں اور صاف پانی اتھارٹی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے، لاہور کے بعد دیگر اضلاع میں بھی زیر زمین واٹر ٹینکس تعمیر پر جلد آغاز کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button