ضلعی انتظامیہ لاہور، کیمپوں میں بچوں کے لیے ناشتے کے ساتھ دودھ اور نصابی سرگرمیوں کا اہتمام

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے قابلِ تحسین اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ نے لاہور میں فلڈ ریلیف کیمپس کو فعال کیا ہے، جہاں متاثرین کو باعزت طریقے سے رہائش، کھانا، اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی لاہور خود ان کیمپس کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ کیمپوں میں بچوں کے لیے ناشتے کے ساتھ دودھ اور نصابی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ خواتین کی ضروریات کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے اور صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ کلیئر کیے گئے علاقوں کے مکینوں کو گھروں تک ٹرانسپورٹ اور راشن بیگز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے ہدایت دی ہے کہ متاثرین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔ پاک فوج، بلدیہ عظمیٰ، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے تعاون سے بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ریلیف کیمپس فعال رہیں گے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

Back to top button