وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی سی لاہور کامانگا منڈی میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ،سہولیات کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے قابلِ تحسین کاوشیں کی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی سی لاہور نے مانگا منڈی میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کیمپ میں متاثرین کو کھانا، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بچوں کے لیے دودھ اور اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے میڈیکل کیمپس، رہائشی کمروں اور کلاس رومز کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے میڈیکل کیمپس میں ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی اور بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ متاثرین کی باعزت واپسی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ ہر شہری کو عزت و تکریم کے ساتھ بہترین سہولیات مل سکیں۔

جواب دیں

Back to top button