ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ اور یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر لاہور کو روشنیوں سے سجانے کے لیے شاندار اقدامات اٹھائے ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں بشمول مال روڈ، کینال روڈ اور دیگر مقامات پر برقی قمقموں کا خوبصورت انتظام کیا گیا ہے۔ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی روشنیوں سے شہر کی خوبصورتی کو دوبالا کیا گیا ہے۔ تاریخی عمارتوں اور سرکاری دفاتر کو سبز اور سفید روشنیوں سے سجایا گیا ہے تاکہ قومی اور مذہبی جذبے کو اجاگر کیا جا سکے۔ ڈی سی لاہور نے ہدایت دی ہے کہ تمام متعلقہ محکمے آپس میں رابطے میں رہیں اور تہواروں کے احترام کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو روشنیوں سے سجانا لاہور کی تہذیبی اور ثقافتی روایات کا اہم حصہ ہے۔ انتظامیہ کا مقصد لاہور کو اس کے اصل نام "روشنیوں کا شہر” کی عملی تصویر بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ یہ تہوار اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیتے ہیں اور انہیں ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی ان کوششوں سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور لاہور کی خوبصورتی مزید نمایاں ہوئی ہے۔
Read Next
2 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
2 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
3 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
3 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
5 دن ago






