ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر میں جاری زیر تعمیر سٹرکچر پلان روڈز کا دورہ کیااورترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے بریفنگ دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے کو شادیوال چوک تا غفار چوک سٹرکچر پلان روڈ دورہ کے موقع پر بتایا گیاکہ 1.5 کلومیٹر طویل سڑک کا رائٹ آف کلیر کر لیا گیا ہے۔مون سون بارشوں کی وجہ سے کام کی رفتار متاثر، ترقیاتی کام بلا تعطل جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایوب چوک تا عبد الستار ایدھی روڈ تک سٹرکچر پلان روڈ پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ سٹرکچر پلان روڈ کے اطراف سروسز کی منتقلی کا عمل تیز کیا جائے۔سڑکوں کا رائٹ آف وے جلد کلیئر کرایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی سے منسلک سٹرکچر پلان روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔انہیں بریفنگ میں بتایاگیاکہ سٹرکچر پلان روڈ کے دونوں فیز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ریلوے لائن کی ڈسپلیسمنٹ کی جائے گی اور انڈر پاس بنایا جائے گا۔انڈر پاس کی ٹیسٹ پائلنگ کا عمل جاری ہے۔انہیں بتایاگیاکہ جوہر ٹاؤن سے ایل ڈی اے سٹی کا راستہ چند منٹ کی مسافت پر ہو گا۔پائن ایونیو سے فیروز پور روڈ تک براستہ ایل ڈی اے سٹی ایک نیا لنک بنے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے، نیسپاک، کنٹریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔






