ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کی سیرت پاک پوری انسانیت کے لئے رہنمائی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے جسے اپنا کر مثالی معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکتی ہے، بارہ ربیع الاول کا بابرکت دن روشنی، ہدایت اور اخوت و محبت کا پیغام لے کر آتا ہے، یہ وہ دن ہے جب آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے اور ہمیں امن، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا،ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگیوں کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں اور ہر سطح پر باہمی اخوت و بھائی چارے کو فروغ دیں،ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس سال بھی جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر بھر میں خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ شہری اس بابرکت دن کی خوشیوں میں سہولت کے ساتھ شریک ہو سکیں،انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں علماء کرام، شہری انتظامیہ اور مختلف ادارے مل کر خدمات سرانجام دے رہے ہیں تاکہ جشن میلاد النبی ﷺ پورے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے۔
Read Next
4 دن ago
ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح، شہریوں کو جدید اور منظم سہولت میسر آئے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
*میئر کراچی کامون سون کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم*
5 دن ago
شادمان آئی ٹی پارک کا افتتاح،نوجوانوں کو مفت مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کورسز کرائے جائیں گے،مئیر کراچی
6 دن ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
7 دن ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
7 دن ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
1 ہفتہ ago


