ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے خیابان فردوسی پر جاری سیوریج کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرایم ڈی واسا غفران احمد اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید بھی ہمراہ تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے ایم ڈی واسا کو سیوریج کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کوبریفنگ میں بتایاگیاکہ پہلے مرحلے میں شادیوال چوک تک سڑک کو آئندہ چند روز تک کلئیر کر دیا جائے گا۔شادیوال چوک تک ایل ڈی اے کی ٹیموں نے سٹرک کی تعمیر پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔فیز ٹو شادیوال چوک سے شوک چوک تک ٹیمیں سیوریج لائن پر کام کر رہی ہیں۔مون سون بارشوں کی وجہ سے کام کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مشینری اور لیبر بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی کے لیے شوکت خانم برج سے شادیوال چوک تک سڑک کو آئندہ چند روز میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں میں کام کے معیار کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے، واسا، نیسپاک اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے اقبال ٹاؤن میں ایل ڈی اے کا *اقبال* بلند کر دیا،بڑی تعداد میں غیرقانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کی نشاندہی
20 گھنٹے ago
*نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا مجموعی طور پر 90 فیصد کام مکمل،فنشنگ آخری مراحل میں*
4 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر9ستمبر کےپلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرزالاٹ
4 دن ago
طاہر فاروق کا زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ اور نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
5 دن ago
پائن سیکٹر شہریوں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک شاندار موقع ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
Related Articles
داتا گنج بخش زون نے چوک چوبرجی میں ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا میں پلازہ کانقشہ پاس کردیا،ایل ڈی اے نے کام بند کروا دیا،انکوائری شروع
5 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سالگرہ پر ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب، صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی کی شرکت*
6 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا لاہور ٹیکنالوجی پارک کا دورہ،مجوزہ ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ
6 دن ago
ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن فیس میں 10فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا،سمری منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو ارسال
6 دن ago

