لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی شدید بارشوں کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید پنجاب بھر کے مختلف علاقوں کے دورے کر کے صفائی آپریشنزکا جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید مون سون کی شدید بارشوں کے دوران صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گوجرانوالہ پہنچ گئے، جہاں ایم ڈی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے انہیں شہر میں جاری بارش کے بعد صفائی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ ڈی جی ستھرا پنجاب نے ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موصول ہونے والی شہری شکایات کا جائزہ لیا۔ ڈی جی عمر جاوید نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں کے موسم میں شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے جبکہ چوکنگ پوائنٹس، اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر خصوصی صفائی ٹیموں کی تعیناتی کے ذریعے صفائی آپریشن کو مزید مؤثر کیاجائے۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت عوام کو بہترین اور بروقت صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔
Read Next
2 دن ago
نو دیہات کو مثالی بنانے کا کام مکمل کر لیا گیا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
3 دن ago
*سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس*
4 دن ago
پی ڈی پی:51 شہروں میں 87 انڈرگراؤنڈ ٹینک مکمل،اضافی ٹینکس بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے، وزیر بلدیات ذیشان رفیق
5 دن ago
کسی جگہ مشینری کی کمی ہے تو سیکرٹری بلدیات کے نوٹس میں لایا جائے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا چیف افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں خطاب
1 ہفتہ ago
ڈسکہ شہر کے بازار محلے گلیاں اور سڑکوں پر موجود بارش کے پانی نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔
Related Articles
نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نائٹ آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئے
1 ہفتہ ago
*پنجاب سپیشئل پلاننگ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں تعیناتی کے طریقہ کار اور مالی معاملات کی منظوری دے دی گئی*
1 ہفتہ ago
سُتھرا پنجاب: یونین کونسلز میں بیٹ سسٹم پر 92 فیصد عملدرآمد، 20 میونسپل کمیٹیز کی ڈیجیٹل میپنگ مکمل
1 ہفتہ ago



