انصاف میونسپل ورکرز یونین ڈبلیو ایس ایس پی کے عہدیداران کی سپرنٹنڈنٹ لیبر ڈیپارٹمنٹ سے اہم ملاقات،یونین کی رجسٹریشن میں نمایاں پیش رفت

انصاف میونسپل ورکرز یونین ڈبلیو ایس ایس پی کے سرپرست اعلیٰ ناصر خان افریدی، چیئرمین عدنان مخلص اور جنرل سیکرٹری عادل زمان نے سپرنٹنڈنٹ لیبر ڈیپارٹمنٹ سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران یونین کی رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہم کامیابی کے قریب ہے اور بہت جلد ملازمین کو رجسٹریشن کی خوشخبری دی جائے گی۔یونین رہنماؤں کے مطابق ہم اپنے تمام ساتھیوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ جس اعتماد کا اظہار ملازمین نے کیا ہے، ہم اس پر پورا اتریں گے۔ یہ ہمارا وعدہ ہے کہ جو ہمیں کم نظری سے دیکھتے ہیں، ان کے لیے میدان اتنا کشادہ کر دیں گے کہ بھاگتے بھاگتے وہ خود تھک جائیں گے۔انصاف میونسپل ورکرز یونین ظالموں کے لئے خوف اور مظلوموں کے لیے امید ہے۔ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے اور کسی دباؤ یا مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔تمام ملازمین سے گزارش ہے کہ اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے انصاف میونسپل ورکرز یونین کا حصہ بنیں اور یونین رجسٹریشن کے لیے اپنی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی یونین عہدیداران کو فوری جمع کرائیں۔ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب اپنے حقوق کیلئے ایک مضبوط قیادت تلے جمع ہوں اور اپنی آواز کو مزید مضبوط بنائیں۔

جواب دیں

Back to top button