محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس

محکمہ لائیو سٹاک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ نے کی۔اجلاس میں لائیو سٹاک کارڈ اور جنوبی پنجاب میں بیوہ اور مستحق خواتین میں اثاثہ جات کی تقسیم کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر بینک آف پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے حوالے سے آگاہ کیا۔سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ کے پہلے مرحلے کی تاریخی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے میں بھی کسانوں کو جانور فربہ کرنے کے لیے قرضہ جات جلد فراہم کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ نہ صرف گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرے گا بلکہ زرمبادلہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کا باعث بنے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب میں مستحق بیوہ اور مطلقہ خواتین میں گائے اور بھینسوں کی تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، جس کے لیے شفافیت کو یقینی بنانے کی خاطر ڈیجیٹل بیلٹنگ کی جائے گی۔اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو و ریلیف آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے علاج معالجہ، ویکسینیشن اور چارہ و ونڈے کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری جنوب پنجاب ایڈیشنل سیکرٹری اسپیشل سیکرٹری ساؤتھ ،ایڈمن محمد زبیر ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر محمد اشرف، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر محمد یوسف سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button