ایف ڈی اے کے مالیاتی امور کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے آن لائن سسٹم سے مربوط کر دیا گیا ہے جسے مزید بہتر بنانے کے لئے بتدریج ترقیاتی پہلوئوں سے ہمکنار کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کے مشن کے مطابق متعارف کردہ جدید اصلاحات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے شعبہ فنانس کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس حمیرا اشرف، فیصل طارق بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبد اللہ نور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری میاں اختر، فنانس اسسٹنٹ محمد بلال و دیگر افسران موجودتھے۔ اس موقع پر مالیاتی امور میں آن لائن سسٹم پر کامیابی سے عملدرآمد کے لئے مختلف امور زیر بحث آئے اور سٹاف کو تاکید کی گئی مختلف وصولوں اور ادائیگیوں میں شعبہ جاتی رپورٹس میں مکمل مطابقت ہونی چاہیئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمیرا اشرف نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے وضع کردہ آن لائن نظام کی بدولت مالیاتی امور میں مکمل شفافیت اور سروسز ڈیلیوری میں مزید تیزی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ حسابات کو اپ ڈیٹ رکھنے کے حوالے سے یہ سسٹم انتہائی اہمیت و افادیت کا حامل ہے جسکی بدولت ریکارڈ کیپنگ میں نظم وضبط برقرار رکھا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایاکہ مختلف فیسوں/واجبات کی وصولیوں کے لئے آن لائن سسٹم سے تمام حسابات میں مطابقت و شفافیت اور مختلف مدات میں ریونیو کے ریکارڈ کو فی الفور چیک کیا جا سکتا ہے جس سے کسی قسم کی بد نظمی یا بے قاعدگی کے احتمال کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے مالیاتی امور میں جدید اصلاحات وضع کرنے اور کامیابی سے عملدرآمد کے لئے شعبہ فنانس کے افسران اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
1 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
4 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا حلقے کا دورہ، حلقہ عمائدین نے بھرپور استقبال کیا۔*
5 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
6 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
Related Articles
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،فیضان مدینہ، شیر ربانی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر سیل
7 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ فیلڈ میں موجود، گوجرانوالہ میں بارشی پانی کی نکاسی کے آپریشن کا موقع پر جائزہ*
1 ہفتہ ago



