وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں گجرات میں حالیہ اربن فلڈنگ سے پیدا شدہ صورتحال پر خصوصی غور کرتے ہوئے شہر میں سیور اور ڈرین الگ الگ بنانے کی تجویز دی گئی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اپنے گجرات کے حالیہ دوروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پورے شہر کی نکاسی آب کے لئے صرف ایک ڈرین ہے جو اتنی بڑی آبادی کے لئے ہرگز کافی نہیں اس لئے ہمیں وہاں زیادہ نالے بنانا پڑیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بہتر نکاسی کے لئے برکس ڈرین کی جگہ آر سی سی نالے بنائے جائیں۔ وزیراعلٰی مریم نواز نے گجرات کے لئے سپیشل پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس سے پورے ڈرینج سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ابتدائی طور پر پنجاب کے باون شہروں میں پی ڈی پی کے تحت سکیمیں مکمل ہوں گی۔ یہ ایک میگا پراجیکٹ ہے اور پہلے مرحلے میں پندرہ شہروں کے لئے سکیموں کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت ہر شہر میں سیوریج سسٹم اور زیر زمین پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک بنائیں گے تاکہ بارانی پانی کی سٹوریج ہوسکے اور اربن فلڈنگ کے خطرات بھی کم ہو سکیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ موثر اربن پلاننگ کیلئے پنجاب حکومت نے تمام شہروں میں ڈیڑھ سو فریش گریجوایٹ انجنئیر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ ایک لاکھ آبادی والے شہروں میں ایک انجنئیر جبکہ دو لاکھ آبادی والے شہروں کیلئے دو یا تین انجنئیر لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں سولرائزڈ ڈسپوزل سٹیشن بنائے جائیں گے۔ ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے لئے اراضی مختص کی جائے اور اراضی ایکوائر کرنے کے لئے چیئرمین پی اینڈ ڈی سے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تجربے کو مدنظر رکھ کر چلیں تاکہ بہتر نتائج برآمد ہوسکیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے اجلاس کو بتایا کہ روایتی نالے بنانے کی بجائے ہر شہر کی ضرورت مدنظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گجرات شہر کی ڈرین کی مسلسل صفائی کی جائے۔ شکیل احمد میاں نے کہا کہ بلا تعطل نکاسی آب یقینی بنانے کے لئے گجرات کی ڈرین کے اردگرد تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔
Read Next
11 گھنٹے ago
محکمہ بلدیات نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز مانگ لئے سمری ارسال صوبائی کابینہ منظوری دے گی
2 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کا سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد زمان لک کے ہمراہ دیپالپور کا دورہ
3 دن ago
سیکرٹری بلدیات پنجاب زید بن مقصود نے عہدے کا چارج سنبھال لیا،محکمانہ امور،ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی نظام پر بریفنگ
6 دن ago
نو دیہات کو مثالی بنانے کا کام مکمل کر لیا گیا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
1 ہفتہ ago
*سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس*
Related Articles
پی ڈی پی:51 شہروں میں 87 انڈرگراؤنڈ ٹینک مکمل،اضافی ٹینکس بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے، وزیر بلدیات ذیشان رفیق
1 ہفتہ ago
کسی جگہ مشینری کی کمی ہے تو سیکرٹری بلدیات کے نوٹس میں لایا جائے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا چیف افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں خطاب
1 ہفتہ ago
شدید بارشوں کے دوران صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کا گوجرانوالہ کا دورہ
2 ہفتے ago
ڈسکہ شہر کے بازار محلے گلیاں اور سڑکوں پر موجود بارش کے پانی نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔
2 ہفتے ago

