کراچی 25 جنوری۔ سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے ٹھٹہ میں بیلوں کی دوڑ کا دلچسپ مقابلہ، 20 بیلوں کی جوڑیوں کو دوڑایا گیا،ٹھٹہ کے بیلوں نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی.ٹھٹہ میں میں بیلوں کی روایتی دوڑ کا دلچسپ مقابلہ ہوا، جس میں ٹھٹہ اور بدین کے بیلوں کی 20 جوڑیوں نے دوڑ میں حصہ لیا، جس میں ٹھٹہ کے علاقے شاہ شیرازی روڈ پر سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے بیل دوڑ کے روایتی دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔ بیل دوڑ مقابلے ٹھٹہ اور بدین سے لائے گئے 20 بیلوں کی جوڑیوں کو دوڑایا گیا۔ اس دوران علاقے میں جشن کا سماں تھا، لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے، جبکہ بیل دوڑ مقابلوں میں ٹھٹہ کی دولھہ دریا بیلوں نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی اور بدین کے بیل جوڑی نے دوسری حاصل کی، اس کے ساتھ ہی ٹھٹہ کے بیلوں کے مالکان میں ونر کی ٹرافی اور 50 ہزار انعام، جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں 30 ہزار روپے اور ٹرافی تقسیم کی گئی. وزیر اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے بیلوں کی دوڑ کا مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کھیلوں کو پروموٹ کررہی ہے، بیلوں کی دوڑ کا مقابلہ سندھ کی ثقافت کا پرانا حصہ ہے، امید ہے کہ محکمہ کھیل سندھ ایسے کھیل ہر ڈسٹرکٹ میں منعقد کرائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ ٹھٹہ کے اسپورٹس کامپلیکس کو اپ گریڈ کروائیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو مزید سہولتیں مل سکیں. سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بیلوں کے دوڑ کے مقابلہ ڈسٹرکٹ سطح پر کروائے گی، اس کے ساتھ ساتھ بیلوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے محکمہ کھیل اور محکمہ لائیو اسٹاک ہر ممکن مدد فراہم کریگا.تقریب میں ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے فٹبال کےصدرتنویرشاہ شیرازی، ضلع ٹھٹہ کے اسپورٹس افسر علی اظہر بروہی، اسماعیل شاہ، فرید علی، حاجرہ نواب، اے ڈی گوپانگ اور دیگر بھی موجود تھے۔
Read Next
2 دن ago
*سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کثرتِ رائے سے منظور*
2 دن ago
*ضبط شدہ گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کردی جائے،صارفین کو سستا آٹا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ سندھ*
6 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
1 ہفتہ ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
Related Articles
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
2 ہفتے ago
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago


