وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دریائے راوی کا دورہ کیا،اے سی راوی نے لوگوں کے انخلاء اور پانی کی موجودہ صورتحال بارے آگاہ کیا،شاہدرہ کے مقام پر کشتی پر سوار ہو کر دریا کے گرد آبادی کی منتقلی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا،ریسکیو، لائیو سٹاک ، ضلعی انتظامیہ کے افسران و عملے نے موک ایکسرسائز بھی کی، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تمام حالات اور انتظامات کو خود مانیٹر کر رہی ہیں، سیالکوٹ کے تین بڑے نالوں میں طغیانی سے متعدد دیہات زیر آب آچکے ہیں، رات گئے تک متعدد مقامات پر پانی کے بہاؤ اور دیگر انتظامات کیلئے خود فیلڈ میں موجود تھا، دریائے راوی سے بڑا ریلا گزرے گا، جس کے انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں،حکومت پنجاب کی درخواست پر ریسکیو ٹیموں کی تعداد میں اضافہ اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں، ہماری اولین ترجیح لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنا یے، بلال یاسین نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اداروں کی جانب سے کیے جانیوالے اعلانات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔
Read Next
1 دن ago
لاہور بھر میں 18 میگا انڈرگراؤنڈ اسٹوریج ٹینکس (UGSTs) پر مشتمل ایک وسیع نیٹ ورک قائم
3 دن ago
ملتان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے ڈویژن کے سیوریج نظام کی بہتری کیلئے 80 ارب روپے سے زائد کے میگا پراجیکٹس کا آغاز
3 دن ago
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کا دورہ ملتان کے دوران امن و امان کی صورتحال بارے جائزہ اجلاس*
4 دن ago
*واسا پنجاب میں ریسورس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا فیصلہ*
5 دن ago
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ*
Related Articles
*پی ڈی پی،مقررہ وقت میں کام مکمل نہ کرنیوالوں کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے گا،صوبائی وزیر بلال یاسین کا انتباہ*
6 دن ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی بروقت تکمیل کیلئے اضلاع میں افرادی قوت اور مشینری کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ*
1 ہفتہ ago



