وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان پی آر اے کے مطابق ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 15 ڈویلپرز کے دفاتر سربمہر، مارکیز اور میرج ہالز بھی سیل کردیے۔ انفورسمنٹ افسران نے لاہور، گوجرانولہ، راولپنڈی سرگودھا اور ملتان ڈویژن میں کارروائیاں کیں۔ انفورسمنٹ ٹیموں نے متعدد ریسٹورنٹس کا سیل ریکارڈ ضبط کر لیا، 25 کو نوٹسز جاری کیے۔ چھان بین کے دوران سیل ریکارڈ اور ٹیکس ادائیگی میں تضاد پر ریکارڈ ضبطی کی گئی۔ چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ بار بار خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو جرمانے، سیلنگ اور قانونی نوٹسز جاری کیے ہیں۔ سیلز ٹیکس کی وصولی میں بے ضابطگیوں اور ٹیکس گوشواروں میں خردبرد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ عوام کے ادا کردہ ٹیکسز امانت، جعلسازی کرنیوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔
Read Next
2 دن ago
ڈی سی آفس لاہور کے نادر ہال میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
3 دن ago
*پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع،اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران تعینات کئے جائیں گے۔*
6 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی اور ڈیفالٹرز کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے*
Related Articles
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
3 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*
3 ہفتے ago




