بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،7 سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے دو غیر قانونی تعمیرات مسمار جبکہ 7 کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں پاکستانی بازار، باغبانپورہ، ٹبہ عظیم، چاہ میراں اور شہباز روڈ کے علاقے شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button