وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس کولیکشن کیلئے خصوصی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس ضمن میں چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے خصوصی سیل میں افسران تعینات کردیے۔ خصوصی سیل کا بنیادی مقصد ٹیکس وصولیوں میں اضافہ اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے۔جدید ڈیٹا اینالیٹکس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس ادائیگیوں میں خردبرد کی نشاندہی کی جائے گی۔ بڑے ٹیکس دہندگان کی مؤثر مانیٹرنگ کیلئے پہلے ہی لارج ٹیکس پیئر یونٹ قائم کیا جاچکا ہے۔ ترجمان پی آر اے کے مطابق نان-فائلرز اور کم ٹیکس دینے والے اداروں کی نشاندہی کرکے انکے خلاف کارروائی کی سفارشات کی جائیں گی۔ مختلف حکومتی محکموں کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ سے محصولات میں واضح اضافہ ہوگا۔ فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نگرانی کا مؤثر نظام بھی متعارف کروایا جائے گا۔خصوصی سیل ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ آڈٹس اور انسپکشن کرے گا۔ گزشتہ سالوں سے ریکوری کے زیر التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل رپورٹنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔ عملے کی پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد کار بڑھانے کا عمل بھی شروع کیا جاچکا یے۔
Read Next
4 دن ago
*ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی اور ڈیفالٹرز کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی کا فیصلہ*
1 ہفتہ ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے*
2 ہفتے ago
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
2 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*
3 ہفتے ago
*ماہانہ ٹیکس ریٹرنز میں جعلسازی کرنیوالے ٹیکس دہندگان کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی تیاریاں*
Related Articles
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نمائندگان کی ملاقات
4 ہفتے ago
*پنجاب کے ریسٹورنٹس،ہوٹلز میں کچن آرڈر،غیر ادا شدہ، پری یا عارضی بل جاری کرنا ممنوع ہوگا۔*
4 ہفتے ago




