ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئرامیرمقام بھی موجود تھے۔نگران وزیرِ اعلی گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو خطے میں امن کیلئے کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد پیش کی.وزیرِ اعلی گلگت بلتستان نے حالیہ بحران میں وزیرِ اعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ریلیف پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا.جسٹس (ر) یار محمد نے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان کے امور بالخصوص ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا.نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران محتاط اور مؤثر سفارتکاری کے ذریعے تناؤ میں کمی لانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ 07 اپریل 2026ء کو ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق سامنے آیا، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس پیش رفت کے ساتھ عالمی معاشی صورتحال خصوصاً تیل کی منڈی پر مثبت اثرات متوقع ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر متوازن اور دانشمندانہ حکمتِ عملی اختیار کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بین الاقوامی سطح پر مختلف حلقوں کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے، جو ملک کے مثبت کردار کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال قومی یکجہتی، سنجیدگی اور ذمہ دارانہ رویے کی متقاضی ہے۔ غیر ضروری تنقید اور منفی بیانیوں کے بجائے اجتماعی مفاد کو مقدم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔جسٹس (ر) یار محمد نے تمام سیاسی و سماجی طبقات سے اپیل کی کہ وہ قومی مفاد میں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں اور جاری سفارتی عمل کی کامیابی کے لیے مثبت کردار ادا کریں، تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو سکے۔
Read Next
4 دن ago
ایف بی آر نے ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ میں نام شامل کرنے کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
6 دن ago
پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل،اسلام آباد،کوئٹہ تاخیری حربے،کے پی کے حلقہ بندیاں مکمل نہ ہو سکیں،گلگت بلتستان نظر انداز
2 ہفتے ago
Toshakhana (management and regulation) rules 2026
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان کے مسائل پر وزیراعظم کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت منعقد
3 ہفتے ago
حمزہ فرخ پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے پہلے چیئرمین مقرر،نوٹیفکیشن جاری
Related Articles
کفایت شعاری،ایندھن کی بچت کے اقدامات پر عملدرآمد،وفاقی حکومت نے ہدایات جاری کر دیں،سخت پابندیاں
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
ستمبر 3, 2026
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
اگست 28, 2026



