وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ایل ڈی اے کے پروموٹ ہونے والے افسران کی ملاقات،مبارکباد

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ایل ڈی اے کے پروموٹ ہونے والے افسران نے ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر رابعہ ریاست بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں ایل ڈی اے کے پروموٹ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹرز شامل تھے۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروموٹ ہونے والے افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ادارے کی ترقی میں ہر کسی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ افسران کو مارکیٹ میں بدلتے رجحانات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہا کہ افسران مزید لگن، محنت اور دیانتداری سے اپنا کام کریں۔ سینئر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی ذمہ داری میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ جہاں جہاں پوسٹنگ ہے وہاں بہتر طریقے سے فرائض سر انجام دیں۔ٹرانسفر پوسٹنگ کا معیار بہتر پرفارمنس اور میرٹ ہے۔افسران نے پروموشن پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button