وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا معاشرے کے ضعیف اور نظر انداز طبقے کا احساس، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے لئے باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے راستے کھل گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹرانس جینڈرزکمیونٹی کے لئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کر دیا گیا جس سے ٹرانس جینڈرزبھیک نہیں،باعزت روزگارکمائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت ٹیکنیکل سکلز ٹریننگ پروگرام سے 1600 ٹرانس جینڈرز کو پہلے مرحلے میں خصوصی طورپر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈپروگرام کے تحت مختلف فنون سکھائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ٹیکنیکل ٹریننگ سکلز سے ٹرانس جینڈرز کو آئی ٹی، فری لانسنگ کی ٹریننگ کے ذریعے معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے گا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کے لئے ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ سکل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ باعزت روزگار کمانے کیلئے ٹرانس جینڈرز کو ٹیلرنگ اور فیشن ڈیزائنگ بھی سکھائی جائے گی۔ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو الیکٹریکل ورک،سولر ٹیکنالوجی، بیوٹی سروسز اور کُلنری آرٹس کی ٹریننگ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر کے ساتھ بے رحمانہ رویہ افسوسناک ہے۔ ٹرانس جینڈرز سماجی بائیکاٹ اورمناسب روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ ٹرانس جینڈرز کو سکل سکھا کر ثابت کریں گے کہ ٹیلنٹ کا کوئی جینڈر نہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مزید کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ ہی نہیں بلکہ معاشرے میں باوقار مقام دینے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ انقلابی ووکیشنل ٹریننگ پروگرام سے ٹرانس جینڈر کی زندگیاں بدلیں گی۔
Read Next
2 گھنٹے ago
پنجاب،بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں 5.2 فیصد اضافہ،803 ارب88 کروڑ روپے مختص
23 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دے دی*
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ
4 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شکایات سیل کی ٹیم کی ضلع ملتان میں کھلی کچہری
5 دن ago





