‏ٹریفک و تجاوزات پائلٹ کیمپس،کمشنر لاہور زید بن مقصود کا شہر کا اچانک دورہ

‏کمشنر لاہور نے دہلی دروازہ و میلاد چوک۔کشمیری و مستی دروازہ ایریا میں ٹریفک و تجاوزات کیمپس کو چیک کیا،کیمپ کی کارکردگی اور تعینات اہلکاروں کی حاضری کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے کچھ عملے کے پاس متعلقہ ایپ نہ ہونے پر اظہار عدم اطمینان کیا۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ شفٹ تبدیلی سے پہلے تفویض کردہ ٹاسکس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔شہر میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 14 کیمپس ٹریفک روانی میں رکاوٹ و تجاوزات خاتمہ کیلیے فعال کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button