وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت 3گھنٹے طویل ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے لئے مقررکردہ ”کی پروفارمنس انڈیکیٹرز“ کا جائزہ لیا گیا-کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز کے”کے پی آئیز“میں الیکٹروبس پراجیکٹ اور فلڈ سروے بھی شامل کردیا گیا-متعلقہ ضلع یاشہر میں الیکٹر و بس کی دیکھ بھال، مسافروں کے لئے سہولتیں، ڈسپلن ڈی سی ”کے پی آئیز“ میں شامل ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے الیکٹروبس کیلئے ہر سٹاپ پر مخصوص بس سٹینڈقائم کرنے کی ہدایت کی-سیلاب متاثرہ علاقوں میں شفاف اور تیز ترین فلڈ سروے کو یقینی بنانا بھی ڈی سی”کے پی آئیز“ میں شامل ہے-ڈپٹی کمشنرزکو فلڈ سروے مہم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی،شفاف اور مستند ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں میسر سرکاری زرعی اراضی پر گندم کی کاشت کرانے کی ہدایت کی-محکمہ زراعت کو سرکاری اراضی پر گندم کا بہترین بیج فراہم کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے تسلسل پر برہمی کااظہار کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ آوارہ کتوں کے کا ٹنے سے شہریوں بالخصوص بچوں کا زخمی ہونا قطعی طورنا قابل برداشت ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بار بار کیوں رونما ہو رہے ہیں،توجہ دی جائے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے سرکاری ونجی سکولوں کے سامنے روڈز پر زبیرا کراسنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے طلبہ کی سیفٹی یقینی بنانے کے لئے روڈزپرنجی اور سرکاری سکولوں سے پہلے رفتارکم کرنے کے بورڈزنصب کرنے اورپنجاب بھر میں 5ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مانیٹرنگ، دیکھ بھال اور مرمت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ہسپتالوں کے اچانک وزٹ کرنے کی ہدایت کی اورسرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور سروسز کے لئے ناجائز طورپر پیسے مانگنے والے عناصر پر نظر رکھنے کاحکم دیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ ستھرا پنجاب کی ٹیمیں اچھا کام کررہی ہیں،صفائی میں کوتاہی یا ورک فورس کی کمی کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے -صفائی کے لئے درکار ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ شہروں و دیہات کی صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااورنہ ہی غفلت برداشت ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو شاباش دی اور ”کے پی آئیز“ میں غیرنمایاں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکوکارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی-
Read Next
20 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
5 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
7 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



