وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر کمشنر لاہور مریم خان نے ننکانہ ہفت مدر میں کھلی کچہری کا انعقاد اور فلڈ نقصانات تخمینے کے لئے سروے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ہفت مدر ننکانہ کے یوسی سیکرٹری کو غلط ڈیتھ سرٹیفکیٹ اجراء پر معطل کردیا. کمشنر لاہور نے ہفت مدر ننکانہ کے تحصیلدار کو دو دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ تمام وراثت کیسز کو حل کرکے رپورٹ دے، ہفت مدر میں ہی نادرا اور ریونیو کے خصوصی کاونٹر آج قائم کریں، کاونٹرز ہفتہ اتوار کو بھی فعال ہونگے۔

بعد ازاں کمشنر لاہور نے سیلاب متاثرہ جگداچک، ننکانہ میں سیلاب تخمیہ سروے ٹیموں کو آن فیلڈ چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے سیلاب متاثرہ گھروں پر دستک دی نقصان اور سروے ٹیموں کی کارکردگی بارے لوگوں سے دریافت کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرہ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ نقصانات تخمینے کیلئے سروے ٹیمیں فیلڈ میں ہیں، مالک و غیر مالک زمین کے نقصان کا ازالہ ہوگا۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا سیلاب متاثرین کی امداد و مکمل بحالی کیلئے معمولی انتظامی سستی پر بھی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔






