ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر رمضان میں قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے. ڈی سی لاہور کی زیر قیادت اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی کیخلاف سرگرم ہیں. 91 خلاف ورزیوں پر 4 مقدمات کا اندارج، 87 ہزار روپے جرمانہ عائد اور 70 وارننگ جاری کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زوہیب ممتاز نے تحصیل رائیونڈ میں قیمتوں کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا.

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد ثاقب ترازی نے چائنہ سکیم ماڈل بازار و جی روڈ پر 2 سٹوروں کا معائنہ کیا. چینی زائد قیمت پر فروخت کرنے پر سویرا مارٹ کا مینجر گرفتار، 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا. اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر ماڈل ریڑھی بازار نے دورہ کیا اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال محمد خواجہ عمیر نے ریڑھی بازار و دکانوں پر انسپکشن کی اور چکن کی قیمتوں میں خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا اور 3 افراد گرفتار کروائے. اسسٹنٹ کمشنر واہگہ ٹاؤن محمد عامر بٹ نے سبزی منڈی جلو موڑ میں پرائس انسپکشن کی اور ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن عبدالباسط صدیقی نے ٹاؤن شپ اور میاں پلازہ میں پرائس انسپکشن کی اور بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی تعریف کی. اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی نے نشتر میں پرائس چیکنگ کی اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر فروٹ و سبزی سٹالز کو جرمانہ عائد کیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوامی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے.






