وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد،معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب راشدنصراللہ،ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نےاین اے 130 یوسی57 اوریوسی 59 میں چار پارکس کا افتتاح کردیاہے۔یوسی 57میں فردوس پارک، کھجوروالی پارک،ایمرجن ہاسٹل پارک اوریوسی 59 میں جوہری پارک کاافتتاح کیاگیا۔واضح رہے کہ چندروزقبل این اے 130 میں لٹن روڈپارک اورچلڈرن پارک راجگڑھ کاافتتاح کیاگیاتھا۔

اس موقع پروائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدنے کہاکہ این اے 130 کوترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثالی حلقہ بنائیں گے۔ صدرمسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں پرکام کررہے ہیں۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہاکہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت حلقے کے تمام پارکس کی تزئین وآرائش کرکے انہیں مثالی بنائیں گے اورمستقبل میں بھی اسی جوش اوروژن کے ساتھ ترقیاتی کاموں کاسفرجاری رہے گا۔معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب راشدنصراللہ نے کہاکہ پارکوں کی تعمیرنو،تزئین وآرائش سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔اب تک این اے 130 میں 6 پارکوں کا افتتاح کیا جاچکاہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ آئندہ چند روز میں مزید پارکوں کی تعمیرنو،تزئین وآرائش کے کام مکمل کرکے ان کا افتتاح کیاجائے گا۔پارکوں کی تعمیرنو وزیراعلی مریم نوازشریف کے ترقیاتی وژن کی روشن مثال ہے۔افتتاح کے موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہرحسین خان ودیگر افسران موجود تھے۔





