صوبائی وزیر برائے بلدیات خیبرپختونخوا ارشد ایوب خان کی زیر صدارت ٹی ایم اوز کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔پشاور اور مردان ڈویژن کے ٹی ایم اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر سیکریٹری بلدیات داؤد خان بھی موجود تھے۔وزیر بلدیات ارشد ایوب نے مون سون کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔تمام ٹی ایم اوز کو بارشوں میں نکاسی آب کے آپریشن میں متحرک رہنے کی ہدایت کی گئیں۔ٹی ایم ایز کو صوبائی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی گئی۔ارشد ایوب خان نے کہا کہ ٹی ایم ایز کا کام سروس ڈیلیوری ہے ملازمین کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے جو کام نہیں کرتا اسے پرخاست کیا جائے۔