پنجاب کے19 اضلاع کے ایم ڈی واساز کی طرف سےویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی فیزیبلٹی رپورٹس پیش

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ واسا ایجنسیوں کے تحت تمام اضلاع میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں سپیشل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ پنجاب وقار عظیم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے 19 اضلاع کے ایم ڈی واساز نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی فیزیبلٹی رپورٹس پیش کیں۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کا مقصد ویسٹ واٹر کو ٹریٹ کر کے قابل استعمال بنانا ہے تاکہ دریاؤں کے پانی کو ڈسپوزل سے پہلے صاف اور محفوظ بنایا جا سکے۔ منصوبے کے تحت زرعی استعمال کے لیے بھی ٹریٹ شدہ پانی قابل استعمال بنایا جائے گا، جس سے دریاؤں کی ایکالوجی اور آبی وسائل میں بہتری آئے گی۔ترجمان کے مطابق لاہور میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری پہلے ہی لی جا چکی ہے، جب کہ فیصل آباد میں بھی بڑے پیمانے پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے تدارک اور شہریوں کی صحت سے متعلق منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ صاف ماحول اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button