*حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی کامیاب سفارتکاری پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی کامیاب سفارتکاری پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو مبارکباد دی ،ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے پر اثر ممالک میں پاکستان کا شمار ،کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاس ہے، سیاسی و عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور اڑان کا سفر جاری و ساری رہے گا، صوبائی وزیر بلال یاسین نے واضح کیا کہ بدامنی اور ملک مخالف پراپیگنڈا کرنیوالے عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی، پاکستان ایک بار پھر ترقی کی ڈگر پر چل پڑا ہے، ملک کو دیوالیہ دیکھنے والے اب صرف اڈیالہ کی دیواریں دیکھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button