داریل تانگیر ایکسپریس وے میں جاری کام کو تیز کیا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے داریل تانگیر ایکسپریس وے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داریل تانگیر ایکسپریس وے سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی معیار اوررفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے داریل تانگیر ایکسپریس وے میں کنسلٹنٹ کے مختلف نقائص اور سستی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس اہم منصوبے میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ داریل تانگیر ایکسپریس وے کو ہدایت کی کہ فیز II کی تیاری میں غیر ضروری تاخیر مشاہدہ کیا گیا ہے اس اہم منصوبے کا فیز II کو31اکتوبر تک حتمی شکل دے کر متعلقہ فورم میں پیش کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ کو ہدایت کی کہ داریل تانگیر ایکسپریس وے میں جاری کام کو تیز کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے داریل تانگیر ایکسپریس وے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button