علم و یقین کے قافلے کا اوکاڑہ میں پڑاؤ۔ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونہار سکالر شپ کی آٹھویں تقریب منعقد کی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑہ ڈویژن میں ”سی ایم ہونہار سکالرشپ“لانچ کر دی۔ وزیر اعلیٰ نے طلبہ کو چیک دے کراوکاڑہ میں ہونہار سکالر شپ سکیم کا آغاز کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کیلئے نئے لیپ ٹاپ کی رونمائی کی۔ طلبہ نے لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کور آئی سیون،13جنریشن دیکھ کر پرجوش نعرے لگائے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی یونیورسٹی آف اوکاڑہ آمد پر طلبہ کا جوش وخروش۔ طلبہ نے نشستوں پر کھڑے ہوکر استقبال کیااور موبائل کی ٹارچ روشن کیں۔وزیر اعلیٰ نے تلاوت قرآن مجید اور نعت رسولؐ مقبول کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کا نشست سے اٹھ کر استقبال کیا۔وزیراعلیٰ نے طالبات کے درمیان، بچیوں سے بات چیت کی اور سپیشل بچیوں کو اپنے پاس نشست دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنرپیش کیا۔پولیس کے چاق وچوبند دستے نے طلبہ کو جنرل سلامی پیش کی۔پاکپتن کے محمد فیصل اور نمرہ عزیز نے ہونہار سکالرشپ کے سفر کی داستان سنائی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نشستوں پر جاکر ساہیوال کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو طلبہ نے محمد نواز شریف اور محترمہ کلثوم نوازکا پورٹریٹ پیش کیا۔طالبہ اور ننھے بچوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو تصاویر پیش کیں۔تقریب کی اختتامی لمحات میں طلبہ وزیر اعلی مریم نواز کے گرد جمع ہوگئے۔طالبات نے وزیر اعلی مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بنائیں ساہیوال ڈویژن کے 1438طلبہ کو 7کروڑ29 لاکھ سے زائد ہونہار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ساہیوال یونیورسٹی کے294 طلبہ کے لئے ایک کروڑ 25لاکھ سے زائد کے سکالر شپ اوریونیورسٹی آف اوکاڑہ کے110طلبہ کو 42لاکھ 31ہزار کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیمل سائنسز کے 486 طلبہ کے لئے 4 کروڑ 16لاکھ سے زائد کے سکالر شپ اورساہیوال ڈویژن سرکاری کالجز میں 487طلبہ کو ایک کروڑ16 لاکھ سے زائد سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ساہیوال میڈیکل کالج کے 61 طلبہ کو 29 لاکھ 29 ہزار روپے سکالرشپ ملیں گے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
5 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
7 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



