وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کی۔ اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے بریفنگ دی اور بتایا کہ 14 اضلاع میں جاری 36 ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے 13 اسکیموں کی منظوری لی جا چکی ہے جبکہ مزید 3 اسکیمیں منظوری کے لیے بھیجی گئی ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق بقیہ 20 ترقیاتی اسکیموں کے پی سی-ون جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ تمام منصوبے بروقت پایۂ تکمیل کو پہنچ سکیں۔ ان منصوبوں کے تحت مختلف اضلاع میں نکاسی آب، واٹر سپلائی نظام، برساتی نالوں، فٹ پاتھ اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، اگلے سال مون سون سے قبل ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے سمارٹ ایگزیکیوشن پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، جس سے وقت اور وسائل کی بچت ممکن ہو گی۔ترجمان کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام 24 گھنٹے جاری رکھا جائے گا۔ رات کے وقت سڑکوں پر کم رش کے باعث کام کی رفتار میں اضافہ ہو گا جبکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔مانیٹرنگ میکانزم میں دن اور رات دونوں اوقات میں کام کی رفتار کو الگ الگ مانیٹر کیا جائے گا تاکہ منصوبوں کی پیش رفت کو بہتر انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کی سہولت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ، ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پھاٹا گورننگ باڈی کا اجلاس*
4 دن ago
*زندہ دلان کے جیلانی پارک میں لاہورکے سب سے بلند پرچم کشائی کی خصوصی تقریب*
4 دن ago
*وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین کا جیل روڈ پر پلانٹ فار پاکستان کیمپ کا دورہ،مفت پودے تقسیم*
5 دن ago
*ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ہارٹیکلچر ایجنسیز نے اضلاع کو جشنِ آزادی کے رنگوں سے سجا دیا*
5 دن ago
*واسا ہیڈ آفس لاہور میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد*
Related Articles
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے جیلانی پارک کے مرکزی دروازے کی بحالی کے بعد افتتاح کردیا۔*
5 دن ago
*یومِ آزادی کی تقریبات میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور امن کا پیغام اجاگر کیا جائے،نورالامین مینگل*
6 دن ago
ورلڈ بینک کی پنجاب انکلوسِو سٹیز پروگرام کے لئے 375 ملین ڈالر کی معاونت،وفد کی سیکرٹری ہاؤسنگ سے ملاقات
6 دن ago
*ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی زیر صدارت جدید اور پائیدار ہاؤسنگ منصوبوں کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی بارے اجلاس*
1 ہفتہ ago

