کمشنر لاہورکاڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے اور پیکیج ٹو سروس لین کا دورہ

کمشنر لاہورزید بن مقصود نے گزشتہ روزکنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے اور پیکیج ٹو سروس لین کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق،سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے پیکج ٹو کے اطراف سروس روڈز پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے سگیاں تا بابو صابو جاری کاموں پر پیشرفت کا معائنہ کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے بریفنگ دی۔ پیکیج ٹو سگیاں تا بابو صابو سروس روڈ کے اطراف کنکریٹ ڈالنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ جن سیکشنز پر کنکریٹ ڈال دی گئی ہے وہاں اسفالٹ شروع کر دیا گیا ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے سروس روڈ پر ڈرین کی ڈی سلٹنگ اور مرمت و بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصودنے ہدایت کی کہ تمام سیکشنز پر بروقت اور تیزی سے کام کیا جائے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ٹریفک روانی کیلے و شہریوں کے ریلیف کیلئے پیکیج ٹو سروس لینز پر تیزی سے کام کیا جائے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ مون سون کے باعث کنکریٹ کے بعد اسفالٹ پر دن رات کام کیا جائے۔واٹر پاونڈنگ کو بروقت کلیر کیا جائے۔اس موقع پر کنٹریکٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور نیسپاک نمائندے موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button