وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا۔ایم ڈی واسا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عزیز بھٹی ٹاؤن نے جاری پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈسپوزل اسٹیشن کی گہرائی 40 فٹ، 125 کیوسک پمپنگ کپیسٹی کا حامل ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہربنس پورہ تا ضرار شہید روڈ ٹرنک سیور سسٹم سے نکاسی آب کا بڑا مسئلہ حل ہوگا۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ ایل ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تمام پراجیکٹس سائٹس پر سیفٹی ایس او پیز کی خصوصی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کیلئے دیگر اضلاع کے بھی دورے کروں گا۔نیسپاک ،واسا اور دیگر اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کی واسا پنجاب ہیڈکوارٹر امد*
2 دن ago
*حکومت پنجاب کا کم آمدن خاندانوں کیلئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ*
2 دن ago
چیف انجینئر ایل ڈی اے ٹو مظہر خان کو ڈی جی پراجیکٹس صاف پانی اتھارٹی کا اضافی چارج تفویض
3 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے اجلاس میں12اہم ترقیاتی سکیموں کی منظوری
4 دن ago






