وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور اور صحافیوں کے مسائل سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے کمرشل ایریا کی نیلامی ایل ڈی اے کے ذریعے پی جے ایچ ایف کی نگرانی میں شفاف انداز میں مکمل کی جائے گی۔ ایل ڈی اے کی آرکیٹیکچرل ٹیم سائٹ کا دورہ کر کے ترقیاتی تجاویز تیار کرے گی تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جا سکے۔اجلاس میں لاہور پریس کلب ہاؤسنگ اسکیم کے ترقیاتی امور پر ایل ڈی اے، واسا اور پی ایچ اے کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں کی تکمیل مقررہ مدت میں، معیار اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صحافی برادری کو باعزت، محفوظ اور جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ایل ڈی اے شفاف پالیسی تیار کرے تاکہ وسائل کا بہتر اور منصفانہ استعمال ممکن بنایا جا سکے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کینال پر نئے برج کی تعمیر کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا جبکہ واسا نامکمل پانی کے لنک سسٹم کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ایم ڈی واسا غفران علی، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، عدنان رشید اور اسد حسین نے شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






