ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے ملازمین کی ویلفیئر کے لیے ملازمین میں چیک تقسیم کیے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ملازمین میں میرج گرانٹ اور تعلیمی سکالرشپ کے چیک تقسیم کیے۔ ایل ڈی اے ورکرز یونین (سی بی اے) کے عہدیداران اور عملے نے ملازمین کی ویلفیئر کے لئے کیے گئے اقدامات پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ملازمین کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے، اچھا کام کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ افسران و عملہ پوری دیانتداری اور لگن سے کام کریں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے کا کلچر افسران و عملے کے تعاون سے ہی بدلا جائے گا۔ایل ڈی اے عملہ دلجمعی سے کام کرے گا تو اچھے نتائج حاصل ہونگے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت ایل ڈی اے ویلفیئر کمیٹی کی منظوری کے بعد 212ملازمین کو چیک دیئے گئے۔ ایل ڈی اے کے134ملازمین کو میرج گرانٹ جبکہ 78 ملازمین کو ایجوکیشن سکالرشپ کے چیک دیئے گئے۔میرج گرانٹ ملازمین ان کے بچوں کی شادی جبکہ تعلیمی سکالرشپ بچوں کی نمایاں پوزیشنز پر دی گئیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست، متعلقہ افسران اوریل ڈی اے ورکرز یونین (سی بی اے)کے عہدیداران نے شرکت کی۔
Read Next
7 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
7 گھنٹے ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
9 گھنٹے ago
ایل ڈی اے،حج قرعہ اندازی،سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
4 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
Related Articles
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
5 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
5 دن ago



