وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سموگ سے بچاؤ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سموگ کے مضر اثرات میں کمی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بھی واشر گاڑیاں، رکشے اور صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔سموگ کے پیشِ نظر فضا میں دھول مٹی کے ذرات کو کم کرنے کے لیے شہر کے اہم چوکوں، چوراہوں اور مرکزی شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کی واشنگ ٹیمیں بھوگیوال روڈ، گجر پورہ اور چائنہ سکیم کے علاقوں میں تعینات ہیں، جبکہ شاہدرہ، راوی پل، آزادی چوک اور سرکلر روڈ پر سڑکوں کی دھلائی اور پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ ریلوے اسٹیشن، بادامی باغ لاری اڈا اور گریٹر اقبال پارک کے اطراف میں بھی پانی کے چھڑکاؤ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے۔مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور کینال روڈ سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر وقفے وقفے سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے ہدایت کی ہے کہ دھول مٹی اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔ شہریوں کو سموگ فری اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Read Next
11 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،3 مسمار ایک سربمہر
1 دن ago
راوی شہر میں فضائی آلودگی کیخلاف آپریشن،ایک فیکڑی سیل،متعدد کو نوٹسز جاری
1 دن ago
*ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت نگران ایپ بارے اجلاس،لاہور کا نگران ایپ ماڈل جلد صوبہ بھر میں نافذ کیا جائے گا*
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار
2 دن ago
بسنت 2026 کی طرح بسنت 2027 کو بھی پرامن بنایا جائے گا،وقار احمد،فیصل کامران،علی اعجاز
Related Articles
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سات روزہ خصوصی "چمکتا لاہور صفائی و واشنگ مہم” کا باقاعدہ آغاز
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا تجاوزات کے خلاف لنڈا بازار میو ہسپتال،جی پی او چوک،بیدیاں روڈ، شالیمار،ہربنس پورہ ،جی ٹی روڈ پر آپریشن
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار
3 دن ago


