تنخواہوں اور پنشن کے لئے خاطر خواہ فنڈز کی فراہمی یقینی بنا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لائی جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ملازمین اور پنشنرز کئی کئی ماہ کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے شکار ہیں۔ان کے بچے فاکوں سے دوچار ہیں۔ دستکاری سکولز کی بندش سے اساتذہ اور معلمات سخت پریشانی کی شکار ہیں۔ نان پی یو جی ایف سٹاف کی کوٹہ کے تحت پی یو جی ایف میں ابزارپشن سال 2014 سے نہ ہونے سے ذھنی اذیت کے شکار ہیں۔ پرسنل لیجر اکاؤنٹ کی بندش اور مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی عدم فراہمی بھی پریشانی کی ایک اہم جزو ہے۔ فنڈز کی کمی بھی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی بڑی وجہ ہے۔ حکومتی عدم توجہی سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز سخت مشکلات ست دوچار ہیں اور بلدیاتی ادارے سخت بحران کے شکار ہیں اور کوئی بھی بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کا پرسان حال نہیں ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے دیگر سرکاری ملازمین کی طرح یکم تاریخ کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا اعلان کر کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو چند دن کے لئے خوش کیا مگر تاحال نہ تو حکومت کی طرف سے کوئی پیش رفت ہوئی اور نہ ہی بلدیات و دیہی ترقی کے ارباب اختیار نے ایسا کوئی لائحہ عمل سامنے لایا جس سے ملازمین کی بے چینی میں کمی آ سکے ۔ ابزارپشن کے کیس کو بھی لگتا ہے محکمہ بلدیات کے اعلیٰ حکام جان بوجھ کر لمبا کر کے ٹائم ضائع کر کر رہے ہیں اور یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ اکاونٹ فور کے معاملہ کو بھی جان بوجھ کر delay کیا جا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات کو بڑھایا جا رہا ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی، فیڈریشن سے ملحقہ دیگر یونین رہنماؤں قیصر کامران، بلال خادم، سعید گل، بشیر باچہ، سخی باچہ، کامران ظہیر، لقمان خان، اختر علی، مراد علی، عبد الغفار ، شاد خان، عثمان خان ناشاد، عاشق خان، جاوید خان، بشیر احمد ، آصف رحمان، عبدالودود ، ملک طفیل ، بنارس خان، وحید خان جدون اور دیگرز نے صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی سردار ثاقب رضا اسلم، سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ وحید الرحمان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بزریعہ اکاونٹ فور کرنے، دستکاری سکولز کی بندش کا خاتمہ کیا جائے، تنخواہوں اور پنشن کی بروقت یکم تاریخ کو ادائیگی یقینی بنانے کے احکام صادر کئے جائیں۔ تنخواہوں اور پنشن کے لئے خاطر خواہ فنڈز کی فراہمی یقینی بنا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لائی جائے اور ان کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے۔ ابزارپشن کے مسئلہ کو مستقلاً حل کیا جائے اور TMAs کے لئے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی فراہمی کی جائے۔

جواب دیں

Back to top button