جرمن بینک کے ایف ڈبلیو، واسا فیصل آباد کے ساتھ چالیس ملین یورو مالیت کے منصوبے شروع کرے گا،سہیل قادر چیمہ

مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کیساتھ ملاقات میں جرمن بینک کے ایف ڈبلیو کے پانچ رکنی مشن نے واسا فیصل آباد کے ساتھ چالیس ملین یورو مالیت کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اپنے کامیاب دورہ فیصل آباد کے بعد 5 رکنی مشن نے سہیل قادر چیمہ سے ملاقات کی اور چالیس ملین یورو لاگت کے کلائمیٹ ریزسٹینس پروگرام کے حوالے سے اپنے دورہ کو انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا۔

جرمن بینک کے ایف ڈبلیو مشن نے ہیڈ آف ڈویژن انفراسٹرکچر ایند فنانس مسٹر ٹورسٹن جیلسٹڈ کی قیادت میں ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ سے دورہ کی اختتامی ملاقات کی جبکہ ڈی ایم ڈی انجینئئرنگ ثاقب رضا بھی موجود تھے۔جرمن بینک کے ایف ڈبلیو واسا فیصل آباد کے ساتھ باہمی کلائمیٹ ریزسٹینس پراجیکٹ کرے گا جس کے تحت ان لائن پر 15 ٹیوب ویلز کو بحال کیا جائے گا، ایک نیا ٹینک اور 6 نئی ٹینکیاں تعمیر کی جائے گی۔پراجیکٹ کے تحت گلفشاں واٹر ورکس کو تین ملین گیلن کے جدید ریپڈ سینڈ فلٹر پر منتقل کیا جائے گا، مشن نے مجوزہ سائٹس کا وزٹ مکمل کیا جبکہ پراجیکٹ آئندہ سال وسط میں باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گا۔ سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ مجوزہ پراجیکٹ کی تکمیل سے واسا فیصل آباد شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مزید جدت لائے گا، جس سے ایک طرف پانی کا معیار بہترین اور پانی کا ضیاع سے بچائو بھی ممکن ہو گا۔

جواب دیں

Back to top button