لاہور(بلدیات ٹائمز )محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ کے 229 بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر جاری کردیا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 19 کروڑ81 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔پنجاب کی 11 میونسپل کارپوریشنز کو مجموعی طور پر 43 کروڑ 63 لاکھ روپے،35 ضلع کونسلوں کو ایک ارب 16 کروڑ 41 لاکھ روپے اور 182 میونسپل کمیٹیوں کو ایک ارب 60 کروڑ 39 لاکھ روپے کا کرنٹ و نان ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر منتقل کیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جون2025 کی گرانٹ کے سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ 81 لاکھ،ڈی جی خان 3 کروڑ 25 لاکھ ،فیصل آباد 8 کروڑ 76 لاکھ، گجرات 3 کروڑ 17 لاکھ، ملتان 5 کروڑ 73 لاکھ، راولپنڈی 3 کروڑ 9 لاکھ ،مری ایک کروڑ 51 لاکھ ،ساہیوال 3 کروڑ 98 لاکھ،سرگودھا 4 کروڑ 19 لاکھ اور،میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ماہانہ نان ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر کا اجراء کیا گیا ہے۔ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر رواں مالی سال بھی بلدیاتی اداروں کو جاری نہیں کیا گیا۔
Read Next
5 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
3 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
4 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
6 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
6 دن ago
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
Related Articles
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
7 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
7 دن ago
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
1 ہفتہ ago


