سیکرٹری بلدیات پنجاب زید بن مقصود کا وفد کے ہمراہ نادرا ریجنل ہیڈ آفس لاہور کا دورہ

سیکرٹری بلدیات پنجاب زید بن مقصود نے وفد کے ہمراہ نادرا ریجنل ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا۔ جہاں ڈائریکٹر جنرل نادرا فضہ شاہد کی جانب سے سی آر وی ایس آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر نادرا کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید عبد السلام نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ وفد نے وی آئی پی نادرا رجسٹریشن سنٹر کا دورہ کیا، جہاں آل اِن ون رجسٹریشن کٹ کا مشاہدہ کیا اور پروڈکشن سنٹر میں شناختی کارڈ کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب نے نادرا کی ڈیجیٹائزیشن کی کاوشوں کو سراہا اور محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے اختتام پر ڈی جی نادرا کی جانب سے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

جواب دیں

Back to top button