پنجاب میں بڑے پیمانے پرافسران کے تقرروتبادلے کے احکامات، چیف سیکرٹری کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بیوروکریسی میں متعدد افسران کے تقرروتبادلے کردیئے گئے ہیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکریٹری آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق

عصمہ اعجاز چیمہ کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا جبکہ روبینہ کوثر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ اربن جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب اعجاز الحق کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔سید نوید عالم کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ رافعیہ قیوم کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وہاڑی عبدالجبار کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی سید عثمان منیر بخاری کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ وہاڑی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کونسولیڈیشن بہاولپور منور حسین کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن تنویر مرتضٰی کو ایڈیشنل کمشنر کونسولیڈیشن بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ سیکشن آفیسر آرکائیو محکمہ سروسز محمد عاطف کو ڈپٹی سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن تعینات کردیا گیا ضیغم نواز کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے جبکہ مرزا ولید بیگ کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی تعینات کردیا گیا

ثانیہ صفی کو ڈائریکٹر ڈوپلپمنٹ اینڈ فنانس راولپنڈی تعینات کردیا گیا محمد محسن اسلم کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کردیا گیا ہے ڈی جی پی ایچ اے ساہیوال محمد اکرام ملک کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات تعینات کردیا گیا ہے۔

راو ندیم اختر کو ڈی جی پی ایچ اے ساہیوال تعینات کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ معدنیات اشفاق الرحمان کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن فیصل آباد نعیم اللہ بھٹی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ معدنیات تعینات کردیا گیا ہے۔سیکرٹری وزیراعلٰی انسپکشن ٹیم شبیر حسین چیمہ کو تبدیل کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ملتان محمد شاہد کو سیکرٹری وزیراعلی انسپکشن ٹیم تعینات کردیا تعینات کردیا گیا ہے۔پنجاب بیوروکریسی کے تبادلوں کے احکامات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر ظفر حسین نقوی کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی آفس تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات عبدالقدیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر تعینات کردیا گیا ہے۔

محمد اعجاز سرور کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب خالد عباس کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے لاہور محمد کامران افضل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب تعینات کردیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button