ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی نے نواں کلی کے علاقے میں واقع ایک منی پٹرول پمپ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران زخمی ہونے والے بہادر فائر فائٹرز میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی بھی موجود تھے۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائر فائٹرز نے انتہائی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر آگ پر قابو پایا اور شہریوں کو بڑے نقصان سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اہلکار ہمارے حقیقی ہیروز ہیں جو خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے مزید کہا کہ

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اپنے فائر فائٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ بہت جلد فائر فائٹرز کو نئی وردیاں، جدید حفاظتی آلات اور جدید مشینری فراہم کی جائے گی تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں زیادہ مؤثر اور محفوظ انداز میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔






