لاہور میں“گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز” منصوبے کا آغاز،شہر بھر میں ایک ہزار گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز تعمیر کیے جائیں گے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں زیرِ زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھنے اور ماحولیاتی توازن کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے“گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز” منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت شہر بھر میں ایک ہزار گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز تعمیر کیے جائیں گے۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کا لاہور کے لبرٹی چوک گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے مطابق، ریچارج ویلز کا مقصد زیرِ زمین پانی کی سطح کو ریچارج کرنا ہے۔ ہر ریچارج ویل کی یومیہ گنجائش 8,000 گیلن ہے۔ لاہور میں اس وقت تین ریچارج ویلز فعال ہیں جبکہ مزید 15 مقامات پر ریچارج ویلز کی تعمیر جاری ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جدید انجینئرنگ حل متعارف کروائے جا رہے ہیں تاکہ پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پی ایچ اے لاہور تمام پارکس میں ریچارج ویلز کے لیے جگہ مختص کرے اور تعمیر کے دوران موجودہ درختوں کا خاص خیال رکھا جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واسا کو ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں گراؤنڈ واٹر ریچارج پوائنٹس بنائے جائیں اور عوامی آگاہی کے لیے اردو زبان میں معلوماتی بورڈز نصب کیے جائیں۔

پانی ایک عظیم نعمت ہے، اور اس کی بچت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پانی کے مؤثر استعمال اور بچاؤ سے متعلق سوشل میڈیا پر آگاہی مہمات بھی شروع کی جائیں گی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے زور دیا کہ تمام متعلقہ ادارے اس منصوبے کو سنجیدگی سے مکمل کریں، کیونکہ یہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے ویژن کی عملی تعبیر ہے۔

جواب دیں

Back to top button