*شہر کے مصروف اور اہم ترین مقام داتا دربار کی توسیع اور ری ماڈلنگ کا آغاز*

وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہوریوں کیلئے ایک اور تحفہ۔۔۔شہر کے مصروف اور اہم ترین مقام داتا دربار کی توسیع اور ری ماڈلنگ کا آغاز کر دیا گیا،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے بھاٹی چوک سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے کے خدو خال بارے تفصیلی بریفنگ دی،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے ٹریفک روانی میں بہتری کیلئے بھاٹی چوک سے ملحقہ سڑکوں بارے آگاہ کیا، صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ زائرین کیلئے جدید ڈسٹ فری سٹنگ ایریا،پیدل کراسنگ کیلئے سب وے، پیڈسٹرین زونز کی تعمیر کی جائے گی، داتا دربار کے سامنے سے گزرنے والی سڑک ختم کرتے ہوئے ری ماڈلنگ کی جارہی ہے، داتا دربار سے ملحقہ عمارتوں اور میٹرو بس کی تزئین و آرائش کی جائے گی، مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے بین الاقوامی طرز پر داتا دربار کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا، بلال یاسین نے واضح کیا کہ شہر کے گنجان ترین علاقے کی شکل میں واضح تبدیلی آئے گی، پنجاب کا ہر کونہ ترقیاتی کاموں اور عوامی سہولت کے پراجیکٹس سے مستفید ہورہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button