صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا دورہ گوجرانوالہ، اجلاس، محرم الحرام کے لیے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ

٭صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا دورہ گوجرانوالہ۔

٭کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے لیے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

٭کمشنر نوید حیدر شہرازی کی صوبائی وزیر کو امن وامان کے سلسلہ میں بریفنگ دی

٭محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی اور امن وامان حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ

٭ڈویژنل،ضلعی امن کمیٹیاں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دیں۔

قیام امن کے حوالہ سے امن کمیٹیوں کا کرداہمیشہ لائق تحسین رہا ہے۔

٭گوجرانوالہ ڈویژن میں محرم الحرام کی 6ہزار 858مجالس ہونگی۔

٭گوجرانوالہ ڈویژن میں 1588جلوس انعقاد پذیر ہونگے۔

٭پولیس اور انتظامیہ کے افسران امن وامان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائے گے۔کمشنر نوید حیدرشہرازی نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ

٭امن وامان میں رخنہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائیگا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کی شرکت کی۔

گوجرانوالہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے گوجرانوالہ شہر کا دورہ کر کے ڈویژن بھر میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے انتظامات اور مون سون کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

 

کمشنر آفس میں اجلاس کے دوران ڈویژنل کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ایس ایس پی رضا تنویر کی جانب سے محرم الحرام کے لئے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

 

اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں محرم الحرام کی 6 ہزار 858 مجالس ہونگی۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 1588 عزاداری جلوس انعقاد پذیر ہونگے۔ پولیس اور انتظامیہ کے افسران امن و امان کے قیام کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔

 

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات اور امن و امان برقرار رکھنا وزیراعلی مریم نواز شریف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژنل اور ضلعی امن کمیٹیاں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ علمائے کرام اور مشائخ عظام کو چاہیئے کہ وہ بین العقائد ہم آہنگی اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کریں۔

 

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے واسا ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا جہاں کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ایم ڈی واسا کاشان حفیظ، سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر چٹھہ نے مون سون انتظامات پر بریفنگ دی۔

 

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ سے نمٹنے بالخصوص انڈر پاسز میں جمع ہونے والے بارانی پانی پر توجہ دی جائے۔

 

ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے عیدالاضحٰی پر صفائی کے زبردست انتظامات جیسے جذبے کو مون سون میں بھی بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے

 

وزیر بلدیات نے سختی سے کہا کہ وزیراعلی کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کے حصول میں کوئی سستی نہ کی جائے۔ شہریوں کی سہولت کے لئے کسی بھی سستی یا غفلت کے مظاہرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس ضمن میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

 

صوبائی وزیر نے کہا کہ بارشوں کے دوران تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام کریں۔ عملہ صفائی نکاسی آب کے کام میں حفاظتی دستانوں کا استعمال لازمی کرے۔ واسا گوجرانوالہ کے 40 ڈسپوزل سٹیشن اور 123 ڈسپوزل پمپس ہیں۔ ان کو مکمل فعال حالت میں ہونا چاہیئے۔

 

وزیر بلدیات نے گوجرانوالہ میں تحصیل سطح پر مون سون پلان کی تفصیل بھی طلب کرلی۔ صوبائی وزیر نے گوجرانوالہ کے کچھ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے ماسٹر پلان تیار کیا جائے۔ وزیراعلی نے بھی گزشتہ روز گوجرانوالہ کا دورہ کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بھی شہر کی ترقی اور خوبصورتی کی خواہاں ہیں۔

 

وزیر بلدیات نے واسا کے ایم ڈی کو ہدایت کی کہ آلودگی سے بچنے کے لئے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے۔ ریونیوریکوری کے لئے انفورسمنٹ بہتر کریں۔

 

گوجرانوالہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ ترقیاتی سکیموں کی تیاری کے دوران واٹر سپلائی، نکاسی آب، سیوریج سمیت دیگر شہری سہولیات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

 

واسا کے فیلڈ ورکر 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔ واسا کے 250 فیلڈ ورکرز ہیں۔ واسا کی تمام مشنری فنکشنل حالت میں ہے۔ ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کی بریفنگ

جواب دیں

Back to top button